سوال (3206)
ماں اپنے بچے کے ساتھ سفر کر سکتی ہے، یہ یاد رہے کہ بچہ ابھی نابالغ ہے؟ کیا وہ ایک شہر سے دوسرے شہر جا سکتی ہے یا حج و عمرے کے لیے جا سکتی ہے؟
جواب
یہ بچہ سفر میں اس کا محرم نہیں بن سکتا ہے، اس لیے کہ عمر کم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جس طرح شیخ صاحب نے کہا ہے کہ یہ بچہ محرم نہیں بن سکتا ہے، اس لیے کہ اس کی عمر ہے، ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ شریعت نے محرم کی شرط کیوں لگائی ہے، صرف اس سوال پر غور و فکر کیا جائے تو دلیل کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ