سوال (3190)
چھوٹا بچہ جو چھ سات ماہ کا پھر ماں کے پیٹ میں فوت ہو جائے، اس کے جنازے کے بارے کیا حکم ہے۔
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ “السِّقْطُ يُصَلَّى عَلَيْهِ” [سنن ابي داؤد : 3180]
«نا تمام بچے کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی»
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
کیونکہ وہ جب چار مہینے کا تھا تو اس میں روح پھونک دی گئی تھی، اب وہ ایک جان ہے، جس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ