سوال (473)

کچھ نان کسٹم پیڈ اشیاء (مثلاً موبائل فون، اے سی، واشنگ مشین، فریج وغیرہ) آن لائن بیچی جا رہی ہوتی ہے جن کا ریٹ مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم ہوتا ہے ، شرعی طور پر ان کا خریدنا کیسا ہے؟

جواب

کوئی حرج نہیں ، ان کے استعمال میں بھی کسٹم پیڈ اشیاء کی نسبت کمی پائی جاتی ہے۔ اور اس کی قیمت میں جو کمی پائی جاتی ہے وہ کسٹم کی فیس ہی کی کمی ہوتی ہے۔جیسے کہ موبائل فون یا گاڑی وغیرہ
موبائل فون آپ کم قیمت میں نان کسٹم خرید لیتے ہیں تو سم کام نہیں کرتی وہ ڈیوائس رجسٹرڈ نہیں ہوتی مخصوص کام کرتی ہے۔
اگر کوئی اسے چھپے طریقے سے رجسٹر کروا لے جو غیر قانونی ہو تو بھی وہ قانونا مجرم ہے ، جب بھی وہ قانون کے ہتھے آجائے قانون اسے تجویز کردہ سزا دینے کا مجاز ہے۔ اسی طرح گاڑی ہے ، آپ اگر خریدتے ہیں تو جب تک آپ اس کا کسٹم ادا نہیں کرتے اسے آپ استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوتے ۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ