سوال (5226)

کیا ایک چیز کلو کے حساب سے بکتی ہے، مثلاً: پنسل کلو کے حساب سے بک رہے ہیں، ہم اس حساب سے بیچیں کہ ایک پنسل دس روپے کا دیں تو کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

ناپنے والی چیز کو تول کر دینا اور تولنے والی چیز کو ناپ کر دینا یا گن کر دینا اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے، جس پر گاہک اور بیچنے والے راضی ہو جائیں، ٹھیک ہے، پھر کوئی حرج نہیں، باقی شرائط ملحوظ رکھیں، ہماری رائے یہ ہوگی کہ عرف نہ بگاڑا جائے تو اچھا ہے، مثلا ہمارے محلے میں ایک چیز وزن کے ساتھ بک رہی ہے، ہم اس کو عدد کے ساتھ بیچ دیں، بس بہتر ہے کہ عرف کو نہ بگاڑا جائے، باقی شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ قربانی کا جانور دانے کے حساب سے بھی ملتا ہے، وزن کے حساب سے بھی ملتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ