سوال (2661)

نابالغ بچہ عمرہ پر جائے اور احرام عمرہ کرنے سے پہلے کھول دے تو کیا دم پڑے گا؟

جواب

جمہور اہل علم کے ہاں بچے کو بھی احرام باندھ لینے کے بعد لازما عمرہ پورا کرنا ہوگا، بصورت دیگر دم پڑ جائے گا، غالباً احناف نے اجازت دی ہے کہ کھول سکتا ہے، اسے معاصرین میں شیخ ابن العثيمين رحمہ اللہ نے اختیار کیا ہے۔
والأول أحوط

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

نابالغ بچہ مکلف نہیں ہے اس لیے احرام عمرہ کرنے سے پہلے کھول دینے کی صورت میں کوئی دم لازم نہیں آئے گا، ابن مفلح رحمہ اللہ اور شیخ ابن العثیمین رحمہ اللہ اسی بات کے قائل ہیں۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ