سوال (3925)

نابالغ بچہ کا اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے؟ کیا ایسی کوئی مثال دور نبوی میں ملتی ہے؟

جواب

ایسی کوئی دو ٹوک روایت سامنے سے نہیں گزری، حج، نماز وغیرہ کے بارے میں صراحتاً روایات آتی ہیں، جب یہ چیز آتی ہیں تو یقیناً اعتکاف بھی ہوگا اور کرنا چاہیے، حج کے بارے جو روایت ہے اس میں یہ ہے کہ اتنا چھوٹا بچہ تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ حج اس کا ہے، اجر آپ کو ملے گا، نماز کے بارے میں جو روایت آتی ہے اس میں سات سال کے بچے کو حکم کہ نماز پڑھے، تو لہذا اس میں بھی نابالغ بچہ اعتکاف کر سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ