سوال (1654)

نبوی دور میں درہم و دینار کا موجودہ دور میں کتنا وزن یا رقم بنتی ہے؟

جواب

دینار سونے کا سکہ ہوتا ہے جس کا وزن 4.25 گرام ہوتا ہے ، درہم خالص چاندی کا بنا ہوا سکّہ ہوتا ہے ، جسکا وزن 2.975 گرام ہوتا ہے ۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

ایک دینار 4.25 گرام ہے ، جو سونے کا نصاب 85 گرام ہے ، وہ اسی اعتبار سے ہے کہ ایک دینار سوا چار گرام کا ہے تو بیس دینار 85 گرام بنتے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ