سوال (3899)
معزز علماء کرام مکہ اور مدینہ میں ایک بوٹی ملتی ہے۔ نبی بوٹی، مریم بوٹی اور محمد بوٹی” ان ناموں سے کہا جاتا ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی، اس کو اولاد ہو جاتی ہے تو اس بوٹی کی کیا حقیقت ہے؟
جواب
یہ باتیں عام عوام میں بہت معروف ہو گئی ہیں۔
اگر کوئی طبیب معتبر اس کی نشان دہی کرتا ہے یا اطباء حذاقین کی کتب میں بعض بوٹیوں کی خصوصیات مذکور ہیں، ان کے استعمال میں حرج نہیں ہے، لیکن عموما یہ سب باتیں تقدس و تعظیم کے سبب سے پیدا ہوتی ہیں.
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ