سوال (2899)

دین اسلام اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسماعیل کی نسل سے ثابت کر دے تو میں اسلام قبول کر لوں گا، نسل مطلب نسل در نسل، جیسے کہ اسماعیل سے نبایوت، اور باقی سب بیٹے پیدا ہوئے، اسماعیل کے بارہ بیٹے تھے، اب محمد عربی کس بیٹے کی اولاد سے تھا؟

جواب

یہ سوال ہی غلط ہے، فرض کریں اگر کوئی کہے کہ تم سرکس کے رسے پہ ہاتھ چھوڑ کر چلو تو میں اسلام قبول کر لوں گا تو اسکو بتایا جائے گا کہ اسلام قبول کرنے کی پہلی شرط کلمہ پڑھنا نہیں بلکہ کلمہ کا علم حاصل کرنا ہے جیسا کہ قرآن نے کہا فاعلم انہ لا الہ الااللہ اور اسکو امام بخاری نے صحیح بخاری میں باب العلم قبل القول والعمل کےلیے بطور دلیل لیا ہے اور امام بخاری نے کہا کہ فبدا بالعلم کہ اللہ نے کلمہ خالی پڑھنے کی بات نہیں کی بلکہ پہلے اسکے علم کی بات کی ہے، پس جیسے رسے پہ چلنے سے اسلام کے کسی علم میں اضافہ نہیں ہوتا اسی طرح اسماعیل تک شجرہ ثابت کرنے یا نہ کرنے سے بھی اسلام پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، پس ویسے تو رسے پہ بھی چل کر دکھایا جا سکتا ہے اور یہ شجرہ بھی ثابت کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے اسلام قبول کرنے کو لنک کرنا جہالت ہے، اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بعض کفار اس طرح کی شرط لگاتے تھے تو اسکا جواب ہے کہ وہاں نبی کا صاحب وحی ہونے کا پتا چلتا تھا اور اللہ کے نبی ہونے کا پتا چلتا تھا کہ یہ واقعی نبی ہے تو کیا چاند کو دو ٹکڑے کر سکتا ہے وغیرہ مگر یہ دلیل ہمارے لیے درست نہیں ہو گی، ہاں ہمارے لیے اس سے ملتا جلتا معاملہ کی دلیل ملتی ہے وہ مباہلہ ہے اور جس میں غالبا ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے بھی کوئی ثبوت ملتا ہے لیکن یہ سوال ان میں سے کسی کیٹیگری پہ پورا نہیں اترتا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ