سوال (3354)

کیا “حضور ” کا لفظ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جواب

جو استعمال کرتے ہیں، ان کے ہاں یہ ہے کہ ہمارے ہاں حضور بزرگ کے معنی میں آتا ہے، تعظیم کے لیے آتا ہے، حضور حضرت سے ہے، جو منع کرتے ہیں، ان کے ہاں یہ ہے کہ حاضر و ناظر کا عقیدہ یہاں سے لیا گیا ہے، البتہ ہمارا موقف یہ ہے کہ ترک اولی ہے، لیکن کوئی استعمال کرتا ہے تو اس پر فتویٰ نہیں لگا سکتے ہیں، اس لیے کہ اردو، فارسی اور دیگر زبانوں کا مرکب ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

حضور کا معنی جناب ہے، اس لیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم عبد المنان شورس حفظہ اللہ