سوال (885)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سحری اور افطار کا کیا معمول تھا ؟ یعنی کونسی چیزوں سے سحری اور افطار فرماتے تھے ؟
جواب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نماز پڑھنے سے پہلے تازہ کھجوریں کھا کر روزہ افطار کرتے، اگر تازہ نہ ملتی تو کھجوروں سے روزہ افطار کرتے اور اگر یہ بھی میسر نہ ہوتیں تو آپ پانی کے چند گھونٹ بھر لیتے تھے‘‘۔
[ابو داود: 2356، ترمذی: 696]
اس روایت کو البانی رحمہ اللہ نے “صحیح ابو داود” میں صحیح قرار دیا ہے۔
آپ نے کھجور کے بارے میں تعریف کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ: مومن کی بہترین سحری کھجور ہے۔ [ابو داود : 2345]
اس روایت کو امام البانی نے “صحیح ابو داود ” میں صحیح قرار دیا ہے۔
فضیلۃ العالم ندیم ایاز حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ