سوال (6194)

بعض اوقات ہم کسی جگہ (ریسٹورنٹ، بس وغیرہ) میں بیٹھے ہوتے ہیں جہاں ہمیں کچھ زیادہ دیر تک بھی بیٹھنا پڑ سکتا ہے، اگر ایسی جگہ پر کوئی میوزک والی قوالی/نعت چلائی ہوئی ہو جس میں نبی کریم محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی تکرار کے ساتھ آ رہا ہو تو کیا وہاں بھی ہر بار نام نامی سن کر درود پڑھنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

حرج کوئی بھی نہیں ہے، کہیں سے بھی آواز آئے پڑھا جا سکتا ہے، لیکن جو قوالی یا غلو پر مبنی خلاف شرع آوازیں ہوتی ہیں، اس کی روک تھام کرنی چاہیے، باقی مجبوری کے احکام الگ ہوتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ