سوال (5738)

یہ معلوم کرنا ہے کہ جو روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حج کے موقع پر سو اونٹ ذبح کیے کیا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے تھے سارے؟ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی حج کیا ہے اور شائد یہ فرمایا تھا کہ میں ہدی لے کر آیا ہوں اور جو ہدی لے کر آیا ہو وہ احرام کھول دے۔اس کی مکمل تفصیل بتا دیں۔

جواب

ہماری معلومات کے مطابق یہ سو اونٹ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ کیے گئے تھے، یہی اونٹ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ لے کر گئے تھے، ان کو ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نحر کیا تھا، باقی ماندہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نحر کروائے تھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ