سوال (5808)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں قبر شق والی جو بنائی جاتی تھی۔ تو اوپر کیا ڈالا جاتا تھا کچی اینٹیں یا پکی سلیپ یا لکڑی وغیرہ؟ یہ وضاحت فرما دیں۔
جواب
شق سیدھی قبر ہوتی ہے، لحد بنائی گئی تھی، لحد سیدھی کھود کر بائیں یا دائیں طرف کھودی جاتی ہے، اس کے اندر لاش کو رکھا جاتا ہے، پھر خالی جگہ مٹی وغیرہ سے پر کرتے تھے روایت میں کچی اینٹوں کا ذکر ملتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شق والی بھی بنائی تو جاتی تھی تو اس میں اوپر کیا رکھا جاتا تھا؟
جواب: https://share.google/sujateB1e4N4uCIYD
لنک مین تفصیل ہے، کچی اینٹوں کا ذکر ملتا ہے، بعض روایات میں پتھر کا بھی ذکر ملتا ہے، باقی ظاہر سی بات ہے کہ ان کو رکھنے کے لیے کوئی چیز ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ