سوال (5726)

کیا درس یا تقریر کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے متکلم کے صیغے استعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ میں نے کفار مکہ کو توحید کی دعوت دی اور انہوں نے اس کو ٹھکرایا؟

جواب

گستاخی کے کئی معیار بنائے ہوئے ہیں، سوال یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کئی مقامات پر لفظ “انا” استعمال کیا ہے، اس کا کیا ترجمہ ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

شیخ صاحب نے درست فرمایا ہے، اہل علم کو چاہیے کہ کتاب و سنت اور منھج سلف کی روشنی میں دو ٹوک طریقے سے بات کو بیان کریں، واضح طور پر لوگوں کو ہاتھ نہ پکڑوائیں، لوگوں کے دائرہ بنا کر ان کو اس کی حدود پر رکھیں، لوگوں کو اوقات پر رکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ