سوال (5778)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم آپ کو دوبار موت نہیں آئے گی. یہاں دو بار موت سے کیا مراد ہے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب وفات ہوئی تھی، تو کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ آپ دوبارہ زندہ ہو جائیں گے، ظاہر ہے جب دوبارہ زندہ ہوں گے تو پھر موت آئے گی.
اس بات کا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رد کیا تھا کہ آپ کو ایک ہی موت آنی تھی، جو آ چکی ہے. بار بار موت نہیں آئے گی. واللہ اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ