سوال (6300)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کی طرف کتنے خطوط لکھے تھے، ان میں سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کتنے لکھے ہیں؟
جواب
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول الله ﷺ کے کاتب تھے اور کاتب وحی بھی تھے لیکن 70 خطوط لکھنے والی روایت ثابت نہیں ہے یعنی یہ تعداد “70 خطوط” کسی صحیح حدیث، سنن کی کتاب، یا معتبر تاریخی ماخذ میں اس طرح ثابت نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط حفظہ اللہ




