سوال (5580)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش اور وفات بتا دیں؟

جواب

عموماً سوموار کا تذکرہ ملتا ہے، تاریخ میں شدید اختلاف ہے، کوئی بارہ کو راجح کہتا ہے، کوئی آٹھ کو کہتا ہے، کوئی دو کو کہتا ہے، شیخ جیلانی فرماتے تھے کہ پیدائش دس محرم کو ہے، دین اسلام کا مزاج تاریخ یاد کرنا نہیں ہے، آنے اور جانے سے کیا پیغام ملا ہے، اس کا اہتمام محدثین نے کیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام کیا دیا ہے؟ اصل چیز تو یہ ہے۔ باقی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و مدح بارہ مہینے ہے، امام سیوطی رحمہ اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے، یہ قیامت تک معاملہ رہے گا، تاریخ کے حوالے سے اسلام نے کوئی تعلیم نہیں دی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ