سوال (5658)

ولادت: 8 ربیع الاول
وفات: 12 ربیع الاول
بتحقيق: احمد رضا خان بریلوی
حوالہ: فتاوی رضویہ جلد 26
صفحه: 412 تا 415
کیا یہ درست ہے؟

جواب

جی یہ فتاویٰ رضویہ میں موجود ہے، لیکن وہاں مختلف اقوال لکھے گئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی لکھ دیا.ایسا نہیں کہ صرف یہی 8ربیع الاول والا بیان کیا گیا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

مہینہ ولادت،تاریخ ولادت باسند صحیح کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
اور سلف و خلف کے اقوال میں اختلاف ہے۔ اور اختلاف کی صورت میں قرآن مجید نے ہمیں الله اور رسول صلی الله علیہ وسلم کی طرف رجوع کرنے کا ارشاد فرمایا ہے تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حدیث مبارک صرف سوموار کا دن بیان کرتی ہے سو یہیں تک رہنا چاہیے ہے۔
یوم ولادت کے لئے دیکھیے صحیح مسلم:(1162)ﺑﺎﺏ اﺳﺘﺤﺒﺎﺏ ﺻﻴﺎﻡ ﺛﻼﺛﺔ ﺃﻳﺎﻡ ﻣﻦ ﻛﻞ ﺷﻬﺮ ﻭﺻﻮﻡ ﻳﻮﻡ ﻋﺮﻓﺔ ﻭﻋﺎﺷﻮﺭاء ﻭاﻻﺛﻨﻴﻦ ﻭاﻟﺨﻤﻴﺲ،

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ