سوال (4749)
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ کے دانت مبارک شہید ہوئے تھے، کیا کسی صحابی نے اپنے سارے دانت توڑ لیے تھے، حدیث ہے کوئی اس طرح کی اور شیعہ اس سے اپنے آپ کو پیٹنے کی دلیل نکالتے ہیں۔
جواب
سیدنا اویس بن عامر القرنی رحمہ اللہ نے اپنے تمام دانت توڑ دئیے تھے، بے اصل اور من گھڑت روایت ہے جو کہ جاہل عوام میں مشہور ہو گئی ہے۔ محدثین کی کتابوں میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ