سوال (5701)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شارع تھے یا محض دین و شریعت کے شارح تھے؟

جواب

شارع اور شارح دونوں تھے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

جی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شارح بھی ہیں، شارع بھی ہیں، ہمارے ہاں بعض کہتے ہیں کہ شارع نہیں کہنا چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شارع تھے، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی اذن و اجازت سے یہ بھی خطاب دے دیا گیا تھا کہ حلت و حرمت کا اختیار رکھتے ہیں، دلائل کی رو سے شارح بھی ہیں، شارع بھی ہیں، حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر میں نعم کہتا تو حج ہر سال فرض ہوجاتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ