سوال (4662)

کیا ہم عیدالاضحی پر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو اس کی دلیل اور حوالہ بتا دیجیے۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا ایک خاص عمل جو دلیل کا محتاج ہے، یہاں دلیل مفقود ہے، موجود نہیں ہے، نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے، نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی ہے، صحابہ اور بعد میں امت کے اندر کسی کا بھی عمل نہیں ملتا، باقی امت کے آخری شخص کی نیکیاں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جائیں گی، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہادی و راہنما ہیں، خاتم النبیین ہیں، یہ کام ایصال ثواب کے لیے کیا جاتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے جیسے لوگوں کی ایصال ثواب کی کیا ضرورت ہے۔ یہ عمل بلا دلیل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ