سوال (5202)

نبی اور رسول میں کیا فرق ہے رہنمائی فرما دیں؟

جواب

رسول و نبی کے حوالے سے بہت سارے علماء نے باتیں کی ہیں، علماء نے انبیاء کی تعداد بیان بھی کی ہے، یہ روایت امام السیوطی، امام البانی اور شیخ مبشر احمد ربانی رحمھم اللہ لے آئے ہیں، بہت ساری باتیں کی ہیں، ہمارے نزدیک رسول و نبی میں عموم و خصوص ہے، ہر رسول نبی ہوتا ہے، لیکن ہر نبی کا رسول ہونا ضروری نہیں ہے، ہر مؤمن مسلم ہوتا ہے، لیکن ہر مسلم کا مومن ہونا ضروری نہیں ہے، بہرحال فرق ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ