سوال (2097)
صحیح البخاری کی [حدیث نمبر : 6982] پر منکرین حدیث اور شیعہ کا اعتراض ہے کہ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خود کشی کی کوشش کا الزام ہے۔
جواب
یہ صحیح البخاری کی روایت نہیں ہے یہ نکتہ سمجھ لیں، بلکہ یہ بلاغات زہری سے ہے، جسے صرف دیانت علمی اور معرفت و پہچان کے سبب نقل کر دیا گیا ہے، نہ کہ بطور حجت و دلیل کے ذکر کیا گیا ہے۔
امام زہری رحمہ اللہ سنت و حدیث کے عالم تھے، وہ مقام رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم اور عصمت رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم کو خوب پہچانتے اور جانتے تھے، ایسے ہی امام بخاری بھی جانتے و پہنچانتے تھے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ