سوال (6127)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جمعہ کو کوئی متعین خطبہ نقل ہے؟

جواب

ہمارے علم میں صرف خطبہ الحاجہ ہے، اس پر شیخ البانی رحمہ اللہ اور حکیم صادق سیالکوٹی رحمہ اللہ نے کام کیا ہے، اور بھی علماء نے کام کیا ہے، ان تمام روایات کو جمع کرکے یہی خطبہ مسنونہ بنتا ہے، البتہ بعض روایات میں مطلقاً ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے تھے، درود پڑھتے تھے، اس وجہ سے اہل علم کوئی خاطر خواہ اہتمام نہیں کرتے ہیں، کوئی حمد و ثنا کرلیتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہے، اگر کوئی مسنون لے لیتا ہے، تب بھی ٹھیک ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ