سوال (4720)
کیا نفل نمازوں کے بعد ذکر اور وظائف وغیرہ پڑھنا بدعت ہے؟
جواب
اس کے اوپر دوام اور استقلال نہ ہو، باقی اس کو بدعت تو نہیں کہتے ہیں، روایات میں یہ تخصیص ہے کہ اذکار فرض نمازوں کے بعد ہیں، باقی وتر کے بھی دعا بتا دی گئی ہے، نفل کے بعد اذکار کو دوام کے ساتھ نہ لیا جائے کہ پھر دلیل کا مطالبہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ