سوال (6574)

معزز علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔
کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ باجماعت نماز پڑھنے کی غرض سے کسی کے ساتھ (جو پہلے اپنے طور پر فرض، سنت، نفل پڑھ رہا ہے) نماز شروع کر دیتے ہیں، کیا یہ درست عمل ہے؟

جواب

جی ہاں، فرض والے کے پیچھے نفل اور نفل والے کے پیچھے فرض ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح مسبوق کو بھی امام بنایا جا سکتا ہے۔ یعنی جو ہم سے پہلے نماز پڑھ رہا ہو، ہم اس کے ساتھ جا کر کھڑے ہو جائیں، تو یہ جماعت درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم اقامت نہیں کہی گئی؟
جواب: اذان اور اقامت کا حکم سنت و استحباب کے درجے میں ہے لازم و فرض نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ