سوال          6909

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مشائخ عظام! نفلی نماز میں قراءت سن کر مقتدیوں کے لیے اجازت ہے “ربنا لا تجعلنا منھم، اللہم اجعلنا منھم اور آمین وغیرہ کہنے کی؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آیتِ رحمت پر رحمت کا سوال اور آیتِ جہنم پر جہنم سے بچنے کا سوال، وہ جواز کے درجے میں ہے، لیکن ہر جواز جہری نہیں ہوتا کہ اس کو بلند آواز سے پڑھا جائے۔ کسی کو سمجھ آ رہی ہے وہ کہہ لے، اپنے آپ کو سنا لے۔ جواز کو جواز رکھے، سنت کا درجہ نہ دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ