سوال (701)

کیا نفلی روزہ بھوک یا کسی اور سبب توڑ دیا تو اس پر قضاء دی جائیگی؟

جواب

نفلی روزہ کسی وجہ سے مکمل نہیں کیا تو اس کی قضاء دینا لازم نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

نہیں وہ قضاء نہیں دے گا ۔ جیسا کہ یہ روایت ملاحظہ ہو۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں کہ

“دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ : ” هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ ؟ ” فَقُلْتُ : لَا. قَالَ : ” فَإِنِّي صَائِمٌ “. ثُمَّ مَرَّ بِي بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَقَدْ أُهْدِيَ إِلَيَّ حَيْسٌ ، فَخَبَأْتُ لَهُ مِنْهُ، وَكَانَ يُحِبُّ الْحَيْسَ. قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَخَبَأْتُ لَكَ مِنْهُ. قَالَ : ” أَدْنِيهِ، أَمَا إِنِّي قَدْ أَصْبَحْتُ وَأَنَا صَائِمٌ “. فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ : ” إِنَّمَا مَثَلُ صَوْمِ الْمُتَطَوِّعِ مَثَلُ الرَّجُلِ يُخْرِجُ مِنْ مَالِهِ الصَّدَقَةَ، فَإِنْ شَاءَ أَمْضَاهَا، وَإِنْ شَاءَ حَبَسَهَا”
[صحيح مسلم : 1154، سنن أبي داود : 2455, 2457 ، سنن الترمذي : 733, 734, 735 ، سنن النسائي : 2324, 2325, 2326, 2327, 2328, 2330 ، سنن ابن ماجه :1701 ، موطأ مالك : 848 ، مسند أحمد : 24220, 25094, 25731, 26007]

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ