سوال (6338)

آج کل ایام بیض ہیں، ایک شخص روزے کی حالت میں تھا، مسجد میں پروگرام تھا، وہیں کھانا تھا، تو اس شخص کو قاری صاحب نے کہا ہے کہ روزہ کھول دیں کوئی حرج نہیں ہے کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

نفلی روزہ رکھنے والا اپنی نفس کا امیر و امین ہوتا ہے، اگر اس نے افطار کرلیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، خواہ قضاء دیں یا چھوڑ دیں، کیونکہ نفلی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ