سوال (1528)

کیا نفلی روزہ توڑنے کا بھی کفارہ صحیح احادیث سے ثابت ہے ؟

جواب

نفلی روزہ رکھنے والا اپنے نفس اور روزے کا امین ہوتا ہے ، وہ شخص چاہے تو اس روزے کو توڑ سکتا ہے ، جن روایات میں قضا دینے کے بارے میں ہے ، وہ اس شخص کے صوابدید پر ہے ، نفلی روزہ اضافی عبادت ہے ، اس لیے قضا دینا لازمی نہیں ہے ، چاہے توڑ دے ، چاہے توڑ کر بعد میں رکھ لے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ