سوال        6849

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر ہم نے یہ نیت کی ہو کہ ہر ماہ پرافٹ کا دس فی صد صدقہ کرنا ہے اور کسی ماہ پیمنٹس شارٹ ہوں پرافٹ اگرچہ ہو، لیکن پیسے نہ ہوں یا ویسے کبھی صدقہ رہ جائے تو اس میں کوئی حرج ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمة اللہ وبرکاتہ۔
اگر نذر نہیں مانی بلکہ ویسے ہی صدقہ کرنے کا ارادہ ہے کہ کریں گے، اِن شاء اللہ کرتے رہیں گے، تو پھر ٹھیک ہے۔ اگر کبھی چھوٹ بھی جائے تو نفلی صدقے میں کوئی سختی نہیں ہے۔
قرآن میں ارشاد ہے:

“يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ”

ترجمہ: لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیں: جو ضرورت سے زائد ہو۔ (سورہ بقرہ: 219)

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ