سوال (4062)
ایک شخص روزانہ اپنی دوکان میں سے کچھ پیسے اللہ کی راہ میں دینے کے لیے غلہ میں ڈالتا ہے، مہینے بعد یا جب بھی کچھ زیادہ رقم جمع ہو جائے تب نکال کر کسی کو صدقہ کر دیا، اب سال بعد اس کے اوپر زکوٰۃ فرض ہوگئی، تو جو غلہ میں رقم جمع ہے، کیا وہ ان پیسوں سے زکوٰۃ دے سکتا ہے؟
جواب
نفلی صدقہ ہے، اگر وہ ضرورت مند ہے تو خود بھی استعمال کر سکتا ہے، اپنی زکاۃ اس میں سے دے سکتا ہے، اگر وہ صاحب حیثیت ہے تو جو نیت کی ہے، وہ چیز ادھر دے دے، اللہ تعالیٰ اس کو اور برکت دے دے گا، لیکن اگر وہ ضرورت مند ہے تو پہلے اپنے آپ کو دیکھ کر ضرورت پوری کرلے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ