سوال (3772)

ہم نے ایک گلک رکھا ہوا ہے، جس میں وہ اللہ کی راہ میں دینے کے لیے پیسے جمع کرتے رہتے ہیں، تھوڑا تھوڑا لیکن اس میں سے ہلکا سا سوراخ بھی کیا ہوا ہے تو اس میں سے کبھی ضرورت کے وقت نکال لیتے ہیں، اور بعد میں ڈال بھی دیتے ہیں، تو کیا اس سے نیت میں فرق تو نہیں پڑے گا۔

جواب

یہ گلک نفلی صدقات کے لیے رکھا ہے تو پھر ٹھیک ہے، پھر بوقت ضرورت اپنے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ