سوال (5937)

نفلی صدقات و منتھلی صدقات میں سے رقم والد، والدہ یا بہن بھائی کو خرچہ کے لیے دی جا سکتی ہے آج کے مہنگائی کے دنوں میں؟

جواب

صدقے کی ابتداء وہاں سے کریں، جن کے آپ ذمے دار ہیں، اس میں صلہ رحمی اور صدقے دونوں کا اجر ہے، الگ سے ماحول بنانا کہ یہ نفلی صدقہ ہے، والدین کو دے دوں، ایسے نفلی صدقہ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے، جن کے تم ذمے دار ہیں ان پر خرچ نہ کرسکیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ