سوال (4401)
کیا نئی گندم پرانی گندم کے ساتھ تبدیل کی جا سکتی ہے ایک وزن دونوں کا ہو۔
جواب
قیمت ایک ہی ہے، وزن برابر ہے، تو کوئی حرج نہیں ہے، جس طرح نئے نوٹوں کو پرانے نوٹوں کے ساتھ بغیر کسی اتار چڑھاؤ اور ادھار کے تبدیل کر سکتے ہیں، اس طرح گندم کو بدلنا جائز ہے، بظاہر کوئی قباحت نہیں ہے، بس یہ دیکھ لینا چاہیے کہ صرف نئی پرانی کی بحث ہے، ادھار بھی نہیں ہے اور ریٹ بھی برابر ہیں، تو کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ