سوال (3398)

عورت غسل کر کے فارغ ہو جائے اور نمازیں بھی ادا کرلے بعد میں علم ہو کہ ناخنوں پر نیل پالش لگی تھی اور اتارنا بھول گئی، اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

نیل پالش عام طور پہ پانی کو جسم سے روکتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ غسل اور وضوء نہیں ہوا ہے، اب یہ ہے کہ مایوس نہیں ہوں، بلکہ توبہ و استغفار کریں، باقی اندازے کے ساتھ کچھ نمازیں پڑھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ