سوال (5758)
ہمارے پاس ایک واقعہ ہوا ہے۔ایک لڑکے اور لڑکی کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔لڑکی حاملہ ہو گئی ہے۔اب اسی حمل میں ان دونوں کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے؟
جواب
اہل علم کی دونوں طرح کی رائے موجود ہیں، زیادہ تر علماء کا موقف ہے کہ جو حمل ٹھہرا ہے، اس کے بعد نکاح کیا جائے تاکہ حلال و حرام میں فرق واضح ہو، لیکن حالات ایسے ہیں کہ پورا خاندان داؤ پر لگ جاتا ہے، پردہ ڈال دیا جاتا ہے، گواہ ہوتے نہیں ہیں، پھر یہ ہے کہ لوگ پردہ ڈال کر نکاح کے ذریعے سے جامہ پہنا دیتے ہیں، یہ عمل لوگوں کا موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ