سوال    (6108)

شیخ خاتون کا سوال ہے کہ جب میں کپڑے دھوتی ہو تو اگر میرا وضو ہو تو کپڑے مشین سے نکالنے پڑتے ہیں مجھے علم نہیں ہوتا کہ ان کپڑوں میں کچھ بچوں کے کپڑے ہوتے ہیں اور کسی بچے کے کپڑے شائد پیشاب والے بھی ہوں تو کیا اس پانی سے کپڑے جب نکالوں دھلنے کے بعد تو میرا وضو رہے گا یا ٹوٹ جائے گا۔

جواب

بالفرض اگر کپڑے نجس بھی ہوں تو جسم پر نجاست لگنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

بارك الله فيكم وعافاكم! وضو تو متاثر نہیں ہو گا البتہ کپڑوں سے لگی نجاست وبندگی کو صاف کیا جائے گا کیونکہ جسم و لباس کا پاک ہونا شرط ہے نماز حج،جیسی عبادات کے لئے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ