سوال (4080)

ایک شخص نجران میں رہتا ہے، وہ عمرے کے لیے آنا چاھتا ہے، لیکن پہلے وہ جدہ ائے گا، گاڑی وہاں کھڑی کر کے پھر مکہ جانا ہے، تو احرام جدہ سے باندھ سکتا ہے؟

جواب

اس بھائی کا میقات جدہ نہیں ہے، اگر اس نے گاڑی کھڑی کرنی ہے، تو حالت احرام میں گاڑی کھڑی کرے پھر وہاں سے ٹیکسی پکڑ کر آ جائے، دوسری بات یہ ہے کہ مکہ میں گاڑی لے آئے، بہت ساری جگہیں پارکنگ کے لیے وہاں ہیں، لیکن نجران کے راستے جو میقات پڑتا ہے، وہ اس کا میقات ہے، جدہ اس کا میقات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ