مولانا محمد اسحاق بھٹیؒ کی دینی، علمی خدمات کا ایک منفرد شاہ کار نامہ ہائے دور دراز” کی اشاعت

الحمدللہ! “نامہ ہائے دور دراز” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ (م: 22 -دسمبر 2015ء) کی دینی،علمی اورادبی خدمات کا ایک منفرد شاہ کار ہے۔ مولانا بھٹی رحمہ اللہ بیسویں صدی کے ان نابغہ روزگار علما میں سے ہیں جنہوں نے علم و ادب کے آسمان پر ایسی روشن شمعیں جلائیں جو آج بھی تحقیق و علم کے متلاشیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی علمی خدمات کا اعتراف نہ صرف پنجاب یونیورسٹی بلکہ دیگر جامعات کے محققین نے اپنے مقالہ جات میں کیا ہے۔
“نامہ ہائے دور دراز” ایک ایسا قیمتی ذخیرہ ہے جس میں مولانا بھٹی رحمہ اللہ کے نام نام ور 80 کے قریب بین الاقوامی شخصیات اور اداروں کے خطوط جمع کیے گئے ہیں۔ ان مکتوبات میں دینی، علمی، ادبی اور سیاسی تاریخ کے معتبر نام شامل ہیں۔جیسے:
* دینی شخصیات: پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن الاعظمی،مولانا نذیر احمد رحمانی املوی،مولانا عبد الحمید رحمانی،مولانا عبد الرشید بستوی،مولانا سید محمد میاں،مولانا عارف جاوید محمدی،پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی و دیگر
* علمی شخصیات: مولاناسید ابوالحسن علی ندوی،مولانا سید صباح الدین عبد الرحمٰن،مولانا ضیاءالدین اصلاحی،ڈاکٹر سلیمان اظہر(المعروف بہاءالدین)،مولانا محمد عزیر شمس،پروفیسر ڈاکٹر علی عثمان قاسمی،مولاناسید نور الحسن راشد کاندھلوی،پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد فاروقی و دیگر
* ادبی شخصیات: مولانا عبد الماجد دریابادی،مالک رام ،علامہ ابن احمد نقوی،مولانا عامر عثمانی ود یگر
* سیاسی شخصیات: ذیل سنگھ گیانی (بھارتی صدر)، سید مظفر حسین برنی (سابق گورنر چندی گڑھ)، کلیم الدین شمس (ڈپٹی اسپیکر، ویسٹ بنگال،کلکتہ)
* ادارے:خدا بخش لائبریری،پٹنہ، الفرقان آفس،لکھنئو،دارالمصنفین،جمعیۃ احیاءالتراث الاسلامی،کویت و دیگر
اس کتاب کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان خطوط کو حروفِ تہجی کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے، ہر شخصیت کا تعارف اور مختصر حالات زندگی شامل کیے گئے ہیں اور چند نادر مکتوبات کے عکس (سکین) بھی کتاب کی زینت بنائے گئے ہیں، جو قاری کو ماضی کی علمی و فکری دنیا میں لے جاتے ہیں۔
کتاب پر اہم شخصیات(مولانا عارف جاوید محمدی (کویت) اور استاد گرامی پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان احمد(ادارہ علوم اسلامیہ،پنجاب یونیورسٹی،لاہور) کی تقریظات اور المدینہ اسلامک سنٹر ،کراچی کے سینئرریسرچ اسکالر مولانا عبد المجید محمد حسین بلتستانی (فاضل مدینہ یونیورسٹی)کی نظر ثانی نے اس کی افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان احمد کے مطابق:
“اس مجموعے کے مطالعے سے عصر حاضر کے کئی اہم علمی و فکری موضوعات پر تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔”
یہ کتاب نہ صرف مولانا بھٹی رحمہ اللہ کے علمی روابط اور ان کی عظیم شخصیت کو سامنے لاتی ہے بلکہ قارئین کو ان شخصیات کے علمی مباحث، ادبی نکات اور اس دور کے سیاسی حالات پر گہری بصیرت فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ علمی و ادبی تاریخ کے ایک نایاب خزانے کے متلاشی ہیں تو “نامہ ہائے دور دراز” آپ کے ذوق کی تکمیل کے لیے ایک لازمی اضافہ ہے۔کتاب کو خریدنے اور مزید معلومات کے لیے کال کریں! 03014768918-03153071989
یا درج ذیل واٹس ایپ کے لنک کو کلک کریں۔
https://wa.me/message/ECVD5VEVMIFSD1

یہ بھی پڑھیں: گھر کے طاق میں رکھا سکون

حافظ حسن سعیدی