سوال 6934
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ محترم سوال یہ ہے کہ مسجد میں عید نماز ادا کی جا سکتی ہے یا پھر گراؤنڈ میں ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مسنون طریقہ یہ ہے کہ میدانوں میں نکلا جائے اور عید گاہ میں پہنچا جائے۔ عید کے لیے ایک مخصوص جگہ، وہاں جا کے نماز ادا کریں، احباب بھی اور خواتین بھی۔ حتیٰ کہ وہ عورتیں بھی پہنچیں دعا کے لیے جن کو نماز نہیں پڑھنی۔ یہی مسنون عمل ہے۔ کوئی عذر ہو جائے حالات کا یا بارش و مطر کا یا کوئی ایسا کوئی معاملہ ہو جائے تو پھر ٹھیک ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ صاحب آج کل آبادیوں میں کھلی جگہیں بہت کم یا نا ہونے کے برابر ہیں تو کیا ایسی صورت میں مساجد میں ادا کی جاسکتی ہے؟
جواب: کوئی پارک یا کوئی میدان اگر دستیاب نہیں ہے تو چھوٹی چھوٹی سڑکیں ہوتی ہیں جہاں عام شاہراہ سے ہٹ کر سروس روڈ جو کہلاتے ہیں ان پر بھی ہو سکتی ہے اور یہ صورت نہ ہو تو پھر ٹھیک ہے کوئی بڑی جامع مسجد دیکھ لی جائے نماز تو ہو ہی جائے گی ان شاء اللہ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



