سوال (4208)

عید الفطر کی نماز میں اگر ایک رکعت نکل گئی اور دوسری رکعت امام کے پیچھے یعنی ساتھ ادا کی، امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر لیں گے یا اپنی رکعت جو رہ گئی ادا کرنی ہوگی؟ پہلی رکعت جو رہ گئی ہے اس میں سات تکبیرات ادا کرنی ہوں گی یا ایک تکبیر ہی کافی ہوگی؟

جواب

امام کے ساتھ ادا ہونے والی مقتدی کی پہلی رکعت ہو گی لہذا امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر بقیہ نماز کو مکمل کرے گا اور مکمل تکبیرات کہے گا۔

فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ

شائید تکبیرات جو دوسری رکعت میں ادا کی جاتی ہیں، ادا کرے تو اچھا ہے نہ کرے تو حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ