سوال (4689)
نماز عید میں تکبیرات ثناء سے پہلے ہیں یا بعد میں ہیں؟ بعض لوگ عید کا خطبہ نہیں سنتے انہیں کس طرح راغب کیا جائے کہ عید کا خطبہ ضروری ہے انہیں سنا جائے؟
جواب
تکبیراتِ زوائد، دعائے استفتاح کے بعد اور سورہ الفاتحہ سے پہلے ہوں گی۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
ہمارے نزدیک پہلے تکبیرات ہیں، اس کے بعد ثناء ہے، بعد میں سورۃ فاتحہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
قال النوويُّ: “قد ذكرنا أنَّ مذهبَنا أنَّ التكبيراتِ الزوائدَ تكون بين دُعاء الاستفتاح والتعوذ، وبه قال العلماء كافَّة إلَّا أبا حنيفة، فقال: يقرأ في الثانية قبلَ التكبيرات.” [المجموع : 5/20، 21]
وأصله فعل أبي هريرة رضي الله عنه، ما روي عن نافعٍ مولى عبدِ اللهِ بنِ عُمرَ، أنَّه قال: (شهدتُ الأضحى والفطرَ مع أبي هُرَيرَةَ، فكبَّر في الركعةِ الأولى سبعَ تكبيراتٍ قبل القراءة، وفي الآخرةِ خمسَ تكبيراتٍ قبلَ القِراءة. (رواه مالك في الموطأ)
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
جی شیخ، مگر اس سے ثابت نہیں ہوتا ہے کہ تکبیرات ثناء اور تعوذ کے درمیان ہیں، یہ ان کا موقف ہو سکتا ہے، جو کہتے ہیں کہ ثناء نہیں ہے، ظاہر سی بات ہے کہ ان کا یہ موقف کمزور ہے، ہر نماز میں ثناء ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شیخنا… بارك الله فيكم.
جمہور کے ہاں دعائے استفتاح ہے اور تکبیرات دعائے استفتاح کے بعد ہیں، جیسا کہ حافظ نووی رحمہ اللہ کی عبارت نقل کی ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
جی شیخ امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے، میرا مقصد یہ تھا کہ اس اوپر والی عبارت سے ثابت نہیں ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ