سوال (1271)

عیدین میں جو زائد تکبیرات ہیں ، کیا بارہ سے کم بھی کسی صحیح حدیث سے ثابت ہیں؟

جواب

تکبیراتِ عید کے سلسلے میں عظیم محدّث علّامہ عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مختصر رسالہ ہے “القول السديد فيما يتعلق تكبيرات العيد ” جو دو ابواب اور خاتمہ پر مشتمل ہے ، اس رسالہ میں شرعی دلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اکثر صحابہ کرام و تابعین عظام اور ائمہ مجتہدین کا یہ مسلک ہے کہ نماز عیدین میں بارہ تکبیرات کہنی چاہیں ،یہی مسلک اولیٰ وقابل عمل ہے،اور اس بارے میں مخالفین کا قول غیر اولیٰ و مرجوح ہے۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ