سوال (4155)
نماز عید میں اگر امام صاحب کسی ایک رکعت میں تمام زائد تکبیرات بھول جائے اور نماز مکمل کر دیں، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا سب کی نماز عید مکمل ہو گئی؟ معزز علماء کرام قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب
نماز تو ہوگئی ہے، باقی ایک مسنون طریقہ جو نماز کا تھا، وہ چھوٹ گیا ہے، یہ سب سے بڑی غفلت ہے کہ اتنے سارے لوگوں میں سے کسی نے لقمہ بھی نہیں دیا، اس کی وجہ بھی سامنے آنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ