سوال (1939)

نماز فجر سے لے کر نماز اشراق کا وقت شروع ہونے کے درمیان صبح کے اذکار کرنا بہتر ہے یا تلاوت قرآن مجید کرنا بہتر ہے؟

جواب

صبح کے اذکار کا بہتر وقت تو وہی ہے، اس لیے پہلے صبح کے اذکار کر لیے جائیں، پھر جو وقت بچے اشراق تلک اس میں تلاوت کر لی جائے، کیونکہ اتنا وقت ہوتا ہے کہ دونوں کام کیے جا سکتے ہیں

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

تلاوت قرآن بھی ذکر ہے بلکہ افضل الاذکار ہے، اس لیے اذکار کر لیں یا تلاوت کر لیں، دونوں طرح درست ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ