سوال (2705)

اگر عشاء کی نماز رہ جائے اور فجر کی اذان ہو جائے تو قضاء کیسے ادا کی جائے؟ فجر کے بعد یا فجر سے پہلے یا جیسے اہل الحدیث علماء کا موقف ہے کہ نمازوں کی قضاء میں ترتیب ضروری ہے تو عشاء کی نیت کر کے فجر کی دو رکعت جماعت کے ساتھ پڑھ کر سلام نہ پھیرے اور کھڑا ہو جائے اور باقی دو رکعات پڑھ کر عشاء کی نماز پوری کرے۔

جواب

اگر وقت ہے تو پہلے عشاء ادا کرلے بعد میں فجر نماز پڑھ لے، باقی جو سوال میں ذکر ہے کہ عشاء کی نیت سے فجر میں داخل ہوگیا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے، باقی اس کی نماز ہوگئی ہے، بشرطیکہ فجر کا وقت اس کو ملے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ