سوال (363)

نماز استسقاء کہاں پڑھنی چاہیے گھروں کے نزدیک کھلے گراؤنڈ میں یا جنگل میں پڑھنا ضروری ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

بستی سے باہر کسی کھلے گراؤنڈ میں پڑھی جا سکتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

استسقاء اور نماز عیدین میں سنت یہی ہے کہ کھلے میدان میں ادا کی جائے ، لیکن اگر کھلا میدان میسر نہ ہو ، تو جہاں بھی ادا کر لی جائے، کوئی حرج نہیں. ان شاءاللہ..
حرمین میں عیدین و استسقاء مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ہی ادا کی جاتی ہیں!!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ