سوال (1862)

نماز جنازہ کی اگر دو تکبیریں رہ جائیں تو کیا امام کے ساتھ سلام پھیر دیا جائے گا یا ان کو ادا کرنا ہو گا ؟

جواب

جتنی تکبیرات رہ جائیں گیں ان کو ادا کرناہو گا۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

شیخ ابن باز رحمہ اللہ اور سعودی فتویٰ کمیٹی کا یہی فتویٰ ہے کہ مقتدی کی جو تکبیریں رہ جائیں وہ ادا کرے ، یعنی مقتدی جب جنازے میں شامل ہوا تو پہلی تکبیر کہہ کر شامل ہو اور فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے پھر امام جب تکبیر کہے تو یہ تکبیر کہہ کر درود پڑھے اور امام کے سلام کے ساتھ سلام نہ پھیرے بلکہ جو تکبیر رہ گئی ہو وہ کہہ کر دعا کر کے آخری تکبیر کہہ کر پھر سلام پھیر دے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ